ایرانی حملوں سے کویت میں امریکی ایئر بیس کو شدید نقصان؛ سیٹلائٹ تصاویر منظرعام پر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے امریکی جارحیت کے جواب میں کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد جاری ہونے والی سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ کویت میں امریکی فضائی اڈے کے بعض حصے تباہ ہوگئے ہیں۔

جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق، علی السالم ایئر بیس میں موجود ڈرون اور طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے ہینگرز میں سے ایک ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں تباہ ہو گیا۔ یہ حملہ بدھ کے روز جنوبی ایران میں ایک فوجی مرکز پر امریکی جارحیت کے جواب میں کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات امریکہ نے ایک بار پھر کویت اور بحرین میں قائم اپنے فوجی اڈوں سے جنوبی ایران، بالخصوص جزیرہ قشم کو نشانہ بنایا۔ ایران نے ان حملوں کا فوری جواب دیتے ہوئے حملوں کے مبادی مقامات کو نشانہ بنایا۔

کویتی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ ایران نے حملوں کے مراکز کو کروز میزائلوں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی ایک بیان میں مغربی ایشیا میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل بی بی سی سمیت متعدد مغربی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا تھا کہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں خطے میں موجود تقریباً 20 امریکی فوجی اڈوں کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچا، جبکہ ان ذرائع نے بتایا تھا کہ امریکی حکام اپنے فوجی اڈوں کو پہنچنے والے حقیقی نقصان کی تفصیلات چھپا رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *