ٹکٹ دے کر کھینچ لینے پر بی جے پی کی خاتون لیڈر تولا اوما زار وقطار رو پڑئیں

[]

حیدرآباد _ 10 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کی خاتون لیڈر تولا اوما نے پارٹی ٹکٹ دینے کے بعد انھیں اچانک امیدواری سے ہٹا دینے پر میڈیا کے سامنے زار وقطار رو پڑئیں۔

بتایا جاتا ہے کہ دو دن قبل بی جے پی نے تولا اوما کے نام  کا  ویمل واڑہ اسمبلی حلقہ سے امیدوار کے طور پر اعلان کیا تھا اور انہوں نے پرچہ نامزدگی بھی داخل کردیا تھا لیکن بی جے پی نے آخری فہرست میں ویمل واڑہ سے تولا اوما کی جگہ دوسرے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا۔ اور انھیں بی فارم بھی دے دیا گیا۔جس پر تولا اوما رو پڑئیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *