’نریندر مودی کی وصولی جاری ہے‘، امول دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کے بعد کانگریس حملہ آور

امول نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے پورے ہندوستان میں دودھ کی قیمتیں 14 مئی سے 2 روپے فی لیٹر بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس نے کہا کہ یہ اضافہ تقریباً 2.5 سے 3.5 فیصد فی لیٹر کا ہے، جو اوسط خوردنی شرح مہنگائی سے کم ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ’’قیمتوں میں یہ اضافہ دودھ کے پروڈکشن اور رسائی کے مجموعی خرچ میں اضافہ کے سبب کیا جا رہا ہے۔ اس سال مویشی کی غذا، دودھ کی پیکیجنگ کے سامانوں اور ایندھن کی قیمت میں بہت اضافہ ہوا ہے، جس سے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *