قابل ذکر ہے کہ پڈوچیری اسمبلی انتخاب 9 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں مکمل ہوا تھا۔ اس کے بعد 4 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ تھٹانچاوڑی اسمبلی سیٹ پر وزیر اعلیٰ این رنگا سامی نے شاندار جیت حاصل کی تھی۔ آل انڈیا این آر کانگریس کے امیدوار رنگا سامی کو 10024 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل ای ونائگم (نیئم مکل کژگم) کو 5583 ووٹ حاصل ہوئے۔ اس طرح رنگا سامی نے 4441 ووٹوں کے فرق سے کامیابی درج کی تھی۔
این رنگا سامی نے پانچویں بار پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا، اے نمشوائم اور ملّاڈی کرشنا راؤ بھی بنے وزیر
