ایران کے حقوق تسلیم کیے جائیں ورنہ مزید فوجی شکستوں کا سامنا ہوگا، ایرانی وزارت دفاع

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو ایرانی قوم کے جائز اور حتمی حقوق تسلیم کرنا ہوں گے، بصورت دیگر انہیں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل طلائی نیک نے چالیس روزہ جنگ میں ایران کی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے عوامی حمایت کے ساتھ میدان جنگ اور سفارت کاری دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیت ثابت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن سفارتی سطح پر ایران کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کرتا تو اسے ماضی کی طرح عسکری میدان میں بھی شکست کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی دھمکی، جارحیت یا خلاف ورزی کا فیصلہ کن اور سخت جواب دیا جائے گا۔

ایرانی ترجمان کے مطابق امریکی بحری جہازوں کا مخصوص علاقوں سے پیچھے ہٹنا ایرانی مسلح افواج کی تیاری اور صلاحیت کا ثبوت ہے، جبکہ پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *