مغربی بنگال ممتا بنرجی کے 10 ارکان اسمبلی لاپتہ

نئی دہلی ۔مغربی بنگال میں سیاسی حالات گرم ہو گئے ہیں۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ اگر وہ ہار بھی جائیں تو وزیرِ اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گی۔

 

پہلے ہی انتخابی شکست کے بعد ترنمول کانگریس دباؤ میں تھی اور اب خبر ہے کہ ممتا بنرجی کی ایک اہم میٹنگ میں 9 سے 10 اراکینِ اسمبلی شریک نہیں ہوئے۔ ٹی ایم سی کے 80 ایم ایل ایز کامیاب ہوئے تھے لیکن اس اجلاس میں صرف 70 ارکان کی شرکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

 

یہ اجلاس ریاست میں اقتدار کھونے کے بعد آئندہ کی حکمتِ عملی پر غور کرنے اور پارٹی کارکنوں میں پائی جانے والی مایوسی کو دور کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ تاہم کچھ ایم ایل ایز کی غیر حاضری کے بعد پارٹی میں اختلافات اور اندرونی تقسیم کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

 

ٹی ایم سی نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر حاضر رہنے والے اراکین نے پہلے ہی اپنی عدم موجودگی کی اطلاع دے دی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *