تمل ناڈو میں ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ ابتدائی رجحانات میں ڈی ایم کے نے سبقت حاصل کر لی ہے، جبکہ کولاتھور سیٹ سے وزیر اعلیٰ اسٹالن پیچھے ہو گئے ہیں۔ تمل ناڈو کی 234 اسمبلی سیٹوں پر ایک مرحلہ میں 23 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی، جہاں ووٹرس میں زبردست جوش دکھائی دیا۔ ریاست میں 85 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی تھی، اور سبھی کی نظریں تھلاپتی وجئے پر مرکوز ہیں، جو سیاست میں ’فلمی اسٹائل‘ میں انٹر مارنے کے لیے بے تاب ہیں۔ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ وہ ’کنگ میکر‘ بن کر سامنے آتے ہیں، یا پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تمل ناڈو اسمبلی انتخابات LIVE: وجئے کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ رجحانات میں سب سے آگے، نظر آ رہا زبردست سہ رخی مقابلہ
