اقوام متحدہ شہریوں کی حفاظت سے قاصر ہے، شہبازشریف

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے پاکستانی سابق وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر بربریت کے ایک ماہ کو مکمل ہونے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کا قتلِ عام شروع ہوئے آج ایک ماہ مکمل ہو رہا ہے، دنیا انسانیت کے امتحان میں ناکام ہو چکی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو آگے بڑھنے کے لیے گہرائی سے خود کا جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ عالمی نظام اس طرح کی ناانصافی کی موجودگی میں اپنے آپ کو برقرار نہیں رکھ سکتا۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی نظام انسانی جانوں کی کھلی بے توقیری کے ہوتے خود کو برقرار نہیں رکھ سکتا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *