آبنائے ہرمز کا محاصرہ جاری رہے گا/ایران پر فتح کا دعوی مذاق بن چکا ہے، ایڈمرل ایرانی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہریار ایرانی نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران دشمن کا یہ خیال کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران پر فتح حاصل کر لے گا، اب دنیا کی فوجی اداروں میں مذاق بن چکا ہے۔

انہوں کہا کہ ایران نے دشمن اور اس کے اتحادیوں کے جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے اور یہ بندش بحیرہ عرب کی سمت سے نافذ کی گئی ہے۔ اگر دشمن کے جہاز یا بحری یونٹس مزید قریب آئے تو ایران بلا تاخیر عملی کارروائی کرے گا۔

ایڈمرل ایرانی نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی جہازوں اور بندرگاہوں کے خلاف غیرقانونی محاصرے کے اعلان کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں مزید پابندیاں نافذ کر دی ہیں اور اب وہاں سے گزرنے کے لیے متعلقہ ایرانی حکام سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محاصرے کے باوجود ایرانی بندرگاہوں سے کچھ جہاز روانہ ہوچکے ہیں اور کچھ اپنی منزل تک بھی پہنچ چکے ہیں۔

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران جلد ہی دشمن کے خلاف ایسا ہتھیار استعمال کرے گا جس سے دشمن شدید خوفزدہ ہے۔ یہ ہتھیار دشمن کے بالکل قریب موجود ہے اور امید ہے کہ وہ اسے دیکھ کر گھبرا نہ جائیں۔

ایڈمرل ایرانی نے کہا کہ دشمن نے یہ غلط اندازہ لگایا تھا کہ وہ اپنی بلاجواز جارحیت کے ذریعے بہت کم وقت میں اپنے مقاصد حاصل کر لے گا، مگر یہی اندازہ اب فوجی اداروں میں ایک مثال کے طور پر مذاق بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران ایران نے دشمن کے اہداف کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن پر سات مرتبہ میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں امریکہ کچھ مدت تک اس بحری جہاز سے طیارے اڑانے اور فضائی کارروائیاں کرنے کے قابل نہیں رہا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *