دہلی-این سی آر میں پھر بدلا موسم، کئی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع، یمنا وِہار میں ہوئی ژالہ باری

دہلی، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد سمیت این سی آر کے کئی علاقوں میں دوپہر بعد آسمان میں بادلوں کی گرج کے درمیان تیز ہوائیں چلنے لگیں۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں موسلادھار بارش کا منظر، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>دہلی میں موسلادھار بارش کا منظر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

i

user

راجدھانی دہلی اور این سی آر میں آج پھر موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ تیز ہوائیں چلنے کے بعد لوگوں کو گرمی سے راحت مل گئی ہے، لیکن ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ غازی آباد اور شمال مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں زبردست بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی دیکھنے کو ملی ہے۔ سیلم پور، یمنا وِہار اور غازی آباد کے کئی علاقوں میں موٹے موٹے برف کے ٹکڑے گرتے نظر آئے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ گھنٹوں میں دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ برف باری بھی ہو سکتی ہے۔ دہلی کے دلشاد گارڈن، سیماپوری، سیلم پور، شاہدرہ، وویک وِہار، پریت وِہار، سول لائنس، کشمیری گیٹ، لال قلعہ، راجیو چوک، آئی ٹی او، انڈیا گیٹ، اکشر دھام، نہرو اسٹیڈیم، لاجپت نگر، کالکا جی، تغلق آباد اور آس پاس کے علاقوں میں آندھی بارش و ژالہ باری کا امکان ہے۔

دہلی، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد سمیت این سی آر کے کئی علاقوں میں دوپہر بعد آسمان میں بادلوں کی گرج کے درمیان تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ موسم کی اس تبدیلی سے درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اپنی پیشین گوئی میں 30 اپریل کو جزوی طور سے بادل چھائے رہنے اور شام کے وقت بوندا باندی و ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔ آئی ایم ڈی نے بتایا تھا کہ دہلی-این سی آر میں تیز سطحی ہوائیں چلیں گے اور اس کی رفتار 45-40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی امید ہے۔ کچھ مقامات پر ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے بدلتے موسم کو دیکھتے ہوئے آرینج الرٹ بھی جاری کر دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ موسم میں یہ تبدیلی مغربی اضطراب کی وجہ سے دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس مغربی اضطراب کی وجہ سے ہی گزشتہ روز بھی شمالی ہند میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی تھی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی-این سی آر میں آج بوقت شام بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور کچھ مقامات بر برف باری کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں درمیانہ درجہ کی بھی بارش ہو سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *