[]
حیدرآباد _ 6 نومبر( اردولیکس ) مجلس کے رکن اسمبلی جناب ممتاز احمد خان نے مختلف میڈیا میں ان کے تعلق سے دی جانے والی اطلاعات کو مسترد کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ممتاز خان کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔
آج صبح سے گشت کرنے والی میڈیا اطلاعات پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ممتاز احمد خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایکس اور فیس بک پر اپنے فرزندان کے ساتھ لی ہوئی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ کیا۔جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ مجلس چھوڑنے والے نہیں ہیں
اپنے پوسٹ میں ممتاز احمد خان نے لکھا کہ ” فیک نیوز پر بھروسہ نہ کریں، میں مجلس کے ساتھ ہوں اور جماعت کے صدر کے ساتھ ہوں ”
Fake News Per Bharosa Mat Kariye
I’m With My Jamaat @aimim_national And With My Part President @asadowaisi Sahab pic.twitter.com/Kpj2zKW6bs— Mumtaz Ahmed Khan MLA Charminar (@MumtazKhanMLA) November 6, 2023