
نئی دہلی: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی جلد اپنے اختتام کو پہنچے گی اور امریکہ کامیابی حاصل کرے گا۔فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو وہ
امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے۔واشنگٹن ڈی سی کے ایک ہوٹل میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ شام افسوسناک تھی، تاہم وہ اور خاتونِ اول خیریت سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مبینہ حملہ آور کے دل میں نفرت بھری ہوئی تھی اور وہ اینٹی کرائسٹ تھا۔سیکیورٹی کے حوالے سے صدر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے مسائل سے بچاؤ کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک بال روم کی ضرورت ہوگی۔
برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے دورۂ امریکہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ طے شدہ شیڈول کے مطابق دورہ کریں گے۔
