روسی وزیر دفاع کا شمالی کوریا کا اہم دورہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف ایک سرکاری دورے پر شمالی کوریا پہنچ گئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق وہ اپنے دورے کے دوران شمالی کوریا کی اعلیٰ قیادت اور مسلح افواج کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

پیونگ یانگ ایئرپورٹ پر شمالی کوریا کے وزیر دفاع نو کوانگ چول نے اپنے روسی ہم منصب کا استقبال کیا۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین جنگ کے بعد روس اور شمالی کوریا کے تعلقات خاص طور پر دفاعی شعبے میں مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شمالی کوریا نے روس کو اسلحہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مشاورتی فوجی عملہ بھی بھیجا ہے، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *