سالگرہ کی خوشی ماتم میں بدل گئی — کیک چہرے پر لگانے کے معمولی مذاق پر جھگڑا، فائرنگ سے تین افراد ہلاک

لکھنؤ: سالگرہ کی تقریب کے دوران کیک چہرے پر لگانے کے معمولی مذاق کے واقعہ نے خونریز رخ اختیار کر لیا، فائرنگ کے واقعہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

 

یہ افسوسناک واقعہ اتر پردیش کے بلند شہر ضلع کے کھرجا نگر علاقے میں پیش آیا، جہاں جیتو سینی نامی شخص نے ہفتہ کی رات ایک جم میں اپنی سالگرہ منائی۔ تقریب کے دوران شریک امردیپ سینی نے اس کے چہرے پر کیک لگا دیا، جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔

 

دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ بگڑ گیاجھگڑے میں امردیپ کے رشتہ دار منیش سینی اور آکاش سینی بھی مداخلت کے لئے آگے آئے، جس پر مشتعل ہو کر جیتو سینی نے گن نکال کر  اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ میں منیش سینی (30)، امردیپ سینی (32) اور آکاش سینی (19) موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ تینوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا

 

واقعہ کے بعد جم میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ عینی شاہدین کے مطابق چند لمحوں میں خوشی کا ماحول خوف اور خاموشی میں بدل گیا۔

 

فائرنگ میں زخمی امردیپ، منیش اور آکاش کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فارنسک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے۔ حکام کے مطابق علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ کیس درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *