وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کا واقعہ: ملزم نے اعتراف کرلیا، امریکی ذرائع

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے سلسلے میں گرفتار ملزم نے اپنے منصوبے کا اعتراف کیا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ زیر حراست شخص نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا ارادہ ٹرمپ حکومت کے بعض عہدیداروں کو نشانہ بنانے کا تھا۔

اسی طرح سی این این نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ شخص بطور استاد کام کرتا تھا اور ویڈیو گیمز کے شعبے سے بھی وابستہ تھا۔

این بی سی نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اس شخص کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تھا اور نہ ہی وہ سیکیورٹی اداروں کی نگرانی میں تھا۔

اس سے قبل اطلاع دی گئی تھی کہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ شخص کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی موجودگی میں ہونے والی صحافیوں کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *