صہونی حکومت کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، جنوبی لبنان پر حملے میں 4 شہید

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے حسب سابق جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق، صہیونی حکومت لبنان میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے راکٹ اور توپخانے کے حملوں نے جنوبی لبنان کے دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ جنوبی لبنان کے علاقے یحمر الشقیف میں صہیونی حکومت کے دو حملوں میں 4 لبنانی شہری شہید ہوئے۔

مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر “بنت جبیل” میں کئی عمارتوں کو دھماکوں سے تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے شہر میں کئی رہائشی عمارتوں، شہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

 قابض فوج نے جنوبی لبنان کے سرحدی قصبے حولا پر بھی توپخانے سے حملہ کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *