دوسری جانب عآپ کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے اعلان کیا کہ وہ راجیہ سبھا کے 3 اراکین راگھو چڈھا، اشوک متل اور سندیپ پاٹھک کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد انہیں باضابطہ طور پر نااہل قرار دینے کا عمل شروع کریں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’میں راجیہ سبھا چیئر مین کو ایک خط سونپوں گا، جس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ بی جے پی میں شامل ہونے کی وجہ سے راگھو چڈھا، اشوک متل اور سندیپ پاٹھک کی راجیہ سبھا رکنیت ختم کی جائے۔ کیونکہ یہ آئین کے دسویں شیڈول کے تحت اپنی اصل پارٹی کی رکنیت رضاکارانہ طور پر چھوڑنے کے مترادف ہے۔‘‘
’بی جے پی کی واشنگ مشین پھر سے فعال ہو گئی ہے‘، راگھو چڈھا کے بی جے میں شامل ہونے پر کانگریس کا ردعمل
