[]
حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیرسبیتا اندرا ریڈی کے گن مین فاضل علی کی خودکشی کے معاملہ میں بعض چونکا دینے والے حقائق کا انکشاف ہوا ہے۔
ان کی بیٹی نے بتایا کہ ان کے والد نے تین لاکھ روپئے قرض حاصل کیا تھا تین لاکھ کی ادائیگی پر لون دینے والوں نے دس لاکھ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن قرض دینے والے اپنے وعدہ سے مکرگئے
جس کی وجہہ سے ان کے والد کافی پریشان ہوگئے تھے اورآج انھوں نے گولی مارکرخودکشی کرلی۔ واضح رہے کہ
فاضل علی نے آج صبح شہر کی ایک لاج میں فائرنگ کرکے خودکشی کرلی تھی۔