
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے سکیورٹی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسٹاوروپول کے علاقے میں یوکرین کی جانب سے تیار کی جانے والی ایک دہشت گرد کارروائی کو ناکام بنا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی کیف کی ہدایت پر ایک جرمن شہری کی مدد سے علاقے کے ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے کو نشانہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ جرمن شہری کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے بیگ میں دھماکہ خیز مواد لیے متعلقہ ادارے کے قریب موجود تھا۔
دوسری جانب متعدد مذاکرات اور عارضی جنگ بندی کے باوجود روس اور یوکرین کے درمیان جنگ تاحال جاری ہے۔
امن مذاکرات کی ناکامی اور جنگ کے تسلسل کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک بڑی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے اپنے دور صدارت کے ابتدائی دنوں میں جنگ کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا۔
