عالمی یومِ ارض کے موقع پرپروفیسر ڈاکٹر سارہ ناہید کوبہترین ماحولیاتی ماہر ایوارڈ 2026

عالمی یومِ ارض کے موقع پرپروفیسر ڈاکٹر سارہ ناہید کوبہترین ماحولیاتی ماہر ایوارڈ 2026

حیدرآباد(پریس نوٹ)عالمی یومِ ارض کے موقع پر تلنگانہ کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے دفتر مانصاحب ٹینک میں تلنگانہ انٹیلیکچولز فورم کی ریاستی شاخ کے زیرِ اہتمام تقریب منعقدہوئی۔ جس میں ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیت کو اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی، تلنگانہ کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے سیکریٹری پروفیسر سری رام وینکٹیش نے اپنے خطاب میں کہا کہ زمین کی حفاظت دراصل آنے والی نسلوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے

 

۔ انہوں نے زور دیا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا اور قدرتی وسائل کا تحفظ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے اسوسی ایٹ پروفیسر وجوائنٹ ڈائرکٹر آف ایڈمیشن پروفیسر اختر علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حتیٰ کہ ہمالیہ کے گلیشیئرز بھی تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کم از کم ایک درخت ضرور لگائیں تاکہ ماحولیاتی توازن برقرار رکھا جا سکے

 

۔ تلنگانہ انٹیلیکچولز فورم کے ریاستی صدر ڈاکٹر راج نارائن مدیراج نے بتایا کہ ان کی تنظیم گزشتہ 25 برسوں سے عوام میں ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہمات، پلاسٹک کے مضر اثرات اور پانی کی آلودگی جیسے مسائل پر مختلف پروگراموں کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔وی آر کے کالج آف لا کے اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ احمد امیر نے کہا کہ فضائی آلودگی میں اضافے نے قدرتی توازن کو بری طرح متاثر کیا ہے، اور اس کے نتائج انسانیت کے لیے تشویشناک ہیں۔اس موقع پر سروجنی نائیڈو ونیتا مہا ودیالیہ کی سینئر پروفیسر ڈاکٹر سارہ ناہید کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں بہترین ماحولیاتی ماہر ایوارڈ2026 سے نوازا گیا

 

۔ انہوں نے گزشتہ 35 برسوں سے نباتیات اور ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے شجرکاری مہمات، فضائی آلودگی سے متعلق بیداری، اوزون تہہ کے تحفظ اور ماحول کے تئیں عوامی ذمہ داری کو اجاگر کرنے والے متعدد پروگرامس میں اہم رول ادا کیا ہے۔ڈاکٹر سارہ ناہید چھ درسی کتابوں کی مصنفہ ہیں۔ تعلیم، تدریس، قومی یکجہتی اور نباتاتی تحقیق کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں متعدد اعزازات اور ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے

 

۔مہمانِ خصوصی نے پروفیسر سارہ ناہید کو شال، یادگاری مومنٹو، پھولوں کی مالا اور توصیفی سند پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر تلنگانہ انٹیلیکچولز فورم کے کوآرڈینیٹرس جی وینوگوپال، بچھوکاری سوریا، کے رویندر اور رام کشور سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *