مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مقاومت سے وابستہ پارلیمانی بلاک کے ایک رکن نے، لبنان کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کو نہ لبنان میں کوئی غیر مسلح کر سکتا ہے اور نہ لبنان کے باہر کوئی ایسی صلاحیت رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، لبنانی پارلیمنٹ میں مقاومتی بلاک کے رکن حسن فضل اللہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جنگ بندی برقرار رہے اور یہ اسرائیل کی پسپائی کے ساتھ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کی طرف سے اعلان کردہ ییلو حدبندی کو مزاحمت کے ذریعے توڑ دیں گے۔
مقاومت سے وابستہ اس رکن پارلیمان نے واضح کیا کہ لبنان کے اندر ہو یا باہر، کوئی بھی حزب اللہ کو غیر مسلح نہیں کر سکتا۔
فضل اللہ نے مزید کہا کہ لبنان کے صدر کے مفاد میں ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے عمل سے باہر رہیں۔
