عثمانیہ یونیورسٹی میں تقررات کے نام سے نقلی اشتہار۔ امیدوار چوکس رہیں:حکام

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی میں ملازمتوں کی بھرتی کے نام پر نامعلوم افراد سوشل میڈیا پر نقلی اشتہارات جاری کر رہے ہیں ۔ لیب اسسٹنٹس، ریکارڈ روم ہیلپرس، اگزام کلرکس، لائبریری اور آفس اٹینڈنٹس کی پوسٹوں کے لیے درخواستیں

 

طلب کرتے ہوئے امتحانات کے شعبے کے نام پر تقرری کے اشتہارات جاری کیے گئے ہیں۔ ان اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ ان عہدوں کو فوری طور پر پُر کیا جا رہا ہے اور درخواست دینے کے لیے لنکس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔طلبہ نے جب یہ

 

معاملہ حکام کی توجہ میں لایا تو امتحانات کے شعبے کے افسران نے ایکس (سوشل میڈیا پلیٹ فارم) پر وضاحت کی کہ یہ اشتہارات جعلی ہیں۔سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات بنانے والے سائبر مجرموں کی شناخت کے لیے یونیورسٹی حکام

 

دو طریقوں سے کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک طرف سوشل میڈیا پر موجود اشتہارات کا تجزیہ کر کے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ انہیں کس نے تیار کیا اور دوسری طرف پولیس میں شکایت درج کر کے ملزمین کو گرفتار کرنے

 

کی اپیل کی گئی ہے۔چونکہ جعلی اشتہار میں عثمانیہ یونیورسٹی کا لوگو استعمال کیا گیا ہے اور ایسے الفاظ و جملے شامل کیے گئے ہیں جو اسے اصلی ظاہر کرتے ہیں اس لیے اہل امیدواروں کے دھوکہ کھا کر درخواست دینے کا خدشہ

 

ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانات کے شعبے کے حکام نے ایک بیان جاری کر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان جعلی اشتہارات پر ردِعمل نہ دیں۔وائس چانسلر پروفیسر ایم کمار نے کہا کہ سائبر مجرموں نے یونیورسٹی کی

 

ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *