نئی دہلی: دہلی کے جنوب مغربی ضلع کی پولیس نے ڈیٹنگ ایپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فرضی شناخت کے ذریعے خواتین کو نشانہ بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر بڑے پیمانے پر ٹھگی، بلیک میلنگ اور جبری وصولی کے سنگین الزامات عائد ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت پون کمار (35) کے طور پر ہوئی ہے، جو مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کا رہنے والا ہے۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم مختلف ڈیٹنگ اور شادی بیاہ سے متعلق ایپس پر جعلی پروفائل بنا کر خواتین سے رابطہ قائم کرتا تھا اور خود کو ایک باوقار اور خوشحال شخص کے طور پر پیش کرتا تھا۔
