
ٹمریز جونیئر کالجس نظام آباد کے انٹرمیڈیٹ سال اول دوم میں شاندار نتائج
صفا تحریم بی پی سی سال اول 438/440 ، محمد حبیب الدین ایم پی سی سال اول 465/470 ، بسریرہ اریب ایم پی سی سال دوم 993/1000 اور محمد یٰسین بی پی سی سال دوم 994/1000 سرفہرست۔ مجموعی نتیجہ 90%
نظام آباد:13/ ڈسمبر (اردو لیکس) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی سال 2026 کے انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ جس میں ٹمریز جونیئر کالجس نظام آباد کا انٹرمیڈیٹ میں مجموعی نتیجہ 90% رہا۔ متحدہ ضلع نظام آباد میں ٹمریز کے لڑکوں کیلئے 13 اور لڑکیوں کیلئے 10 جونیئر کالجس کے طلباء نے بہترین تعلیمی مظاہرہ کیا۔
ریاستی سطح پر انٹرمیڈیٹ سال اول ایم پی سی محمد حبیب الدین جے سی ناگارام نظام آباد، بی پال سنگھ بوائز کاماریڈی اور وائی پراتنا گرلز 3 نظام آباد نے 465/440 نشانات حاصل کئے جبکہ صفاء تحریم بی پی سی گرلز کاماریڈی نے 438/440 نشانات حاصل کرکے ریاستی سطح پر سرفہرست رہی۔ علاوہ ازیں نبان فاطمہ، حمیرہ زینب گرلز رنجل اور کے ساتھویک بوائز کاماریڈی نے 437/440 نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ جبکہ سال دوم میں گرلز بالکنڈہ کی طالبہ بسریرہ اریب 993/1000 ریاستی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا اور بی پی سی سال دوم محمد یٰسین بوائز کاماریڈی 994/1000 اور ریشما کوثر گرلز بالکنڈہ نے 991/1000 نشانات حاصل کئے۔ محمد عبدالبصیر ریجنل لیول کوآرڈنیٹر ٹمریز نظام آباد نے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹمریز تعلیمی اداروں نظام آباد کا انٹرمیڈیٹ سال اول مجموعی نتیجہ 80% فیصد اور سال دوم کا مجموعی نتیجہ 90% فیصد رہا۔
طلباء کی کثیر تعداد گریڈ A وار 90% فیصدو زائد نشانات سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ٹمریز کے 23 کالجس میں 7 کالجس نے 100%سے کامیابی حاصل کی،10 کالجس کا مجموعی نتیجہ 90% فیصد رہا۔ ماباقی کالجس کا مجموعی نتیجہ 60% فیصد رہا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ٹمریز تعلیمی اداروں و جونیئر کالجس کے طلباء نے نہ صرف اعلیٰ شرح کامیابی حاصل کی بلکہ کئی کالجس نے انفرادی گروپس میں نمایاں ریکارڈ قائم کئے۔
مجموعی کارکردگی ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ریاستی اوسط سے بہتر رہیں۔ جو ان کی معیاری تعلیمی، نظم و ضبط اور اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ ڈسٹرکٹ اقلیتی بہبود عہدیدار نظام آباد شریمتی کے کرشنا وینی اور ڈی ایم ڈبلیو کاماریڈی کے جئے راج ویجلنس آفیسر ٹمریز نظام آباد شیخ احمد ضیاء، عبدالحمید اکیڈیمک کوآرڈنیٹر بی پروین پرنسپلس، اساتذہ اور والدین نے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹمریز کالجس نہ صرف اقلیتی مستحق طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں بلکہ انہیں مسابقتی امتحانات کیلئے تیار کررہے ہیں۔
یہ نتائج اساتذہ کی رہنمائی و سرپرستی، طلباء کی لگن، نظم وضبط اور ادارے کے مضبوط تعلیمی نظام کوظاہر کرتاہے۔ والدین اور سرپرسوں نے بھی طلبہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹمریز کے کالجس کی کارکردگی کو سراہا اور ٹمریز کے سکریٹری بی شفیع اللہ وار ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ ٹمریز تعلیمی اداروں سے بھر پور استفادہ کریں اور اسکولس و کالجس میں داخلے جاری ہیں۔
