انٹر میڈیٹ امتحانات میں  تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج گرلز۔1، عادل آباد کے شاندار نتائج

عادل آباد:13/ اپریل (پریس نوٹ) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے سال اول و دوم کے جاری کردہ نتائج میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج، گرلز1عادل آبادکی طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے

 

۔انٹر میڈیٹ سال دوم کی طالبہ شیخ انشرا جبین نے بی پی سی گروپ سے 989\1000نشانات حاصل کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا ہے۔ اسی طرح بی پی سی گروپ کی ایک اور طالبہ امروز خانم نے 984\1000نشانات، الفیہ نے 974\1000نشانات، الوینا فاریال نے 973\1000نشانات حاصل کئے۔ ایم پی سی گروپ سال دوم کی طالبہ جی۔سلونی نے 898\1000نشانات جبکہ بی۔ایشوریہ نے\1000 881نشانات حاصل کئے۔ اسی طرح انٹر میڈیٹ سال اول(بی پی سی گروپ) کی طالبہ افشاں ماجد نے 429\440نشانات حاصل کرتے ہوئے اول مقام جبکہ مہرین سحرین نے 415\440نشانات کے ذریعہ دوم مقام حاصل کیا۔ سال اول (ایم پی سی گروپ) کی طالبہ اکشرانے\470 407نشانات کے ذریعہ کالج سطح پر اول مقام جبکہ جی۔کرانتی نے 341\470نشانات کے ذریعہ دوم مقام حاصل کیا۔ محترمہ فرحین سلطانہ، پرنسپل اقلیتی اقامتی اسکول و کالج گرلز 1عادل آبادنے طالبات کی اس شاندار کامیابی پر اللہ رب العزت کا شکریہ بجالاتے ہوئے کہا کہ ٹمریز کے اعلیٰ عہدیداران کی رہنمائی بالخصوص ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد شیخ کلیم احمد، ریجنل لیول کوآرڈنیٹر کیپٹن سلیم الدین، کالج لکچرارس اور طالبات کی انتھک محنت و لگن سے ہی مذکورہ نتائج کا حصول ممکن ہوسکا ہے۔

 

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت تلنگانہ ٹمریز سوسائٹی کے ذریعہ اقلیتی طلباء کو معیاری تعلیم معہ عصری سہولتوں کے ساتھ فراہم کررہی ہے تاکہ طلباء اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھ سکیں۔

 

ان اداروں میں لکچررس کی رہنمائی اور طلباء کی سخت محنت کے باعث انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم میں شاندار نتائج حاصل ہورہے ہیں۔ آخر میں انھوں کامیاب تمام طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹمریز کے ذمہ داران و لکچرارس سے اظہار تشکر کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *