
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلومبرگ نے آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں کی ناکام کوشش سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے اعداد و شمار کے مطابق، دو جہاز جو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے، اچانک طور پر رک گئے۔
بلومبرگ کے مطابق ان ٹینکروں کے اچانک توقف نے خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں عالمی توانائی منڈی میں تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔
بلومبرگ نے اس سے قبل بھی عالمی سطح پر تیل کے ذخائر کے حصول کے لیے بڑھتی ہوئی شدید مسابقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ ہفتوں میں ترسیل کے لیے تیل کی قیمت 140 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ مشرق وسطی میں تیل کی سپلائی مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکے گی، جبکہ ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کی پائیداری پر بھی سنگین سوالات موجود ہیں، اسی وجہ سے آبنائے ہرمز پر ممکنہ پابندیوں اور محدودیتوں کا خدشہ برقرار ہے۔
