تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج 12 اپریل کو ہوں گے جاری

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے سالانہ امتحانات کے نتائج 12 اپریل کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق نتائج کا باضابطہ اعلان اسی روز کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ نتائج کی اجرائی کی تقریب چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھوں منعقد کی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے امتحانات 5 مارچ سے 24 مارچ تک جبکہ سیکنڈ ایئر کے امتحانات 6 مارچ سے 25 مارچ تک منعقد کیے گئے تھے۔ اس سال مجموعی طور پر 9 لاکھ 97 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *