اس دوران ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے لیے منگل رات 8 بجے ( ہندوستانی وقت کے مطابق بدھ صبح 5.30 بجے) تک کا وقت ہے۔ انہوں دھمکی دی کہ اگر اس وقت تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو ایران میں’ نہ پل بچیں گے، نہ پاور پلانٹ‘اور ملک پتھر کے دور میں پہنچ جائے گا۔ ٹرمپ نے بتایا کہ ایران نے پہلے 7 دن کا وقت مانگا تھا لیکن امریکہ نے اسے 10 دن دیئے۔ اب یہ آخری حد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت ’اہم مدت‘ ہے اور اب فیصلہ ایران کو ہی کرنا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 28 فروری کو جب تنازع شروع ہوا تو ایران زیادہ مضبوط تھا لیکن اب امریکہ نے اسے کمزور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اقدامات گزشتہ 47 سالوں میں کئے جانے چاہئے تھے وہ اب کئے جا رہے ہیں۔
ایران پر جارحانہ بیان کے بعد ٹرمپ کا متنازع جواب- ’تنقید کی پرواہ نہیں، امریکہ کو مجھ جیسے لوگ چاہئیں‘
