
ریاض ۔ کے این واصف
وزارت حج و عمرہ عازمین کی سہولتون کے اضافہ کرنے میں ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔ تازہ اطلاع کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر اداروں کے تعاون سے بیرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کو خدمات کی فراہمی اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی آپریشن روم قائم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق اس اقدام کا مقصد مناسک حج کے دوران زائرین کے آرام اور ان کی سیفٹی کو یقینی بنانا ہے۔ وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مدینہ منورہ کے کنگ سلمان انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں عمرہ و وزٹ فورم سے خطاب میں خطے کی بدلتی صورتحال کے مطابق وزارت اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں کو اجاگر کیا۔
رواں برس عمرہ سیزن کے حوالے سے انہوں نے بتایا اس سال بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی تعداد 18 ملین رہی، جو سال 2022 اور 2025 کے مقابلے میں 214 فیصد اضافہ ہے۔ریاض الجنہ میں زائرین کی تعداد 15.6 ملین رہی۔ تاریخی اور ثقافتی مقامات کی 87 ہو گئی، جہاں زائرین کی بڑی تعداد کی آمد ریکارڈ کی گئی۔
