
حیدرآباد: میاں بیوی کے درمیان جاری اختلافات ایک خاندان کے لیے المناک سانحہ بن گئے۔ بیوی سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ایک شخص نے اپنے دو بچوں کے ساتھ نظام ساگر پروجیکٹ کے بیک واٹر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع سنگاریڈی کے نظام پیٹ منڈل مستقر کے رہنے والے کرشنا (32) اور سویتا شوہر بیوی بتائے گئے ہیں۔ ان کے دو بچے رکشت (8) سال اور ننیا (5) سال تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے کرشنا اور اس
کی بیوی سویتا کے درمیان گھریلو تنازعات چل رہے تھے۔ حال ہی میں دونوں کے درمیان شدید جھگڑا اور تلخ کلامی ہوئی تھی۔اس واقعے کے بعد کرشنا ذہنی طور پر پریشان ہوگیا اور اپنے دونوں بچوں کو ساتھ لے کر ضلع کاماریڈی میں واقع نظام ساگر
پروجیکٹ کے بیک واٹر علاقے پہنچا۔مقامی افراد کے مطابق، کرشنا نے پہلے اپنے دونوں بچوں کو پانی میں دھکیل دیا اور بعد ازاں خود بھی پانی میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
