
کریم نگر۔ اسمارٹ سٹی و تاریخی شہر کریمنگر غیر معلنہ برقی کٹوتی سے عوام شدید پریشان ہیں۔ایک طرف چلچلاتی دھوپ اور بڑھتی گرمی تو دوسری جانب برقی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے درجہ حرارت 35 ڈگری سلسیس سے تجاویز کر گیا ہے۔محکمہ موسمیات سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کے باوجود بار بار برقی مسدود نے عوام کو اپنے اپنے مکانات میں رہنے کو مشکل بنادیاہے۔تلنگانہ کی تشکیل کے بعد24 گھنٹے مسلسل بلا کٹوتی برقی سربراہی کا وعدہ کیا جاتارہاہے
تاہم کانگریس حکومت کے تقریبا ڈھائ سال بعد بھی صورتحال اس کے برعکس نظر آرہی ہے۔ریاستی وزیر اعلی اے۔ریونت ریڈی کی جانب سے بلا رکاوٹ برقی سربراہی کو یقینی بنانے،اور کٹوتی پر سخت کاروائی کا انتباہ دینے کے بوجودشہر کریمنگر، اور اس کے اطراف و اکناف کے علاقہ جات میں مسلسل برقی کٹوتی جارہی ہے۔
ہمارے نمائندہ نے جب برقی اعلی عہدیداران سے رابطہ قائم کیا تو انھوں نے واضح الفاظ میں درختوں کے شاخوں کی کٹائیاور دیگر تکنیکی خامیوں کو اہم سبب بتاتے ہوے کنارہ اختیارکرلی اور اس اہم سوال سے منہ موڑلیا۔شہر کے علاوہ دیگر سلم علاقہ جات میں بھی یہی حال ہے۔شہریان کریمنگر نے نمائندہ سے شکایت کی کہ برقی ہیلپر،لایئن مین،اے۔ائیزفون کالس جواب دینے سے بھی قاصر ہے
جبکہ وی۔آئی۔پیز علاقہ جات میں فوری برقی بحال کئ جاتی ہے اور دیگر و سلم علاقہ جات کو یکسر نظر انداز کیا جارہاہے۔جس سے عوام شدید غم و غصہ پایاجاتاہے۔برقی وولٹیج میں کمی و بیشی کی بنا ٹی۔وی۔فریجو دیگر برقی آلات کے خراب ہونے کی بھی شکایت کی ہے۔حالیہ غیر موسمی بارش و تیز ہواؤں نے بھی کئ علاقہ جات میں برقی کی سربراہی کو متاثر کیاہے۔جس سے مسائل میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔عوام نے متعلقہ محکمہ برقی اور حکومت سے پرزور مطالبہ
کیا ہے کہ وہ ماضی کی طرح 24 گھنٹے برقی کی سربراہی کو یقینی بنایاجاے تاکہ شدید جھلسادینے والی اس گرمی سے راحت ،چین،سکون،حاصل کرسکے۔
