عراق، ہنگامی حالات کے پیش نظر عوامی رضاکار فورسز الرٹ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے شفق نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی عوامی رضاکار فورسز حشد الشعبی کے سربراہ عبدالعزیز المحمداوی نے خطے کی نازک صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا ہے۔
عوامی رضاکار فورسز کے مرکزی کمانڈ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالعزیز المحمداوی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں خطے اور عراق کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا۔
بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ حشد الشعبی اور دیگر سیکورٹی فورسز ملکی سالمیت کا دفاع کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہیں۔ اسی بنا پر جوانوں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
حشد الشعبی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ طوفان الاقصی غاصب صہیونیوں کے مظالم کا ردعمل ہے جس کا فلسطینی سالوں سے سامنا کررہے ہیں۔
تنظیم نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر حریت پسندوں کو چاہئے کہ مشکل ایام میں فلسطینی عوام کا ساتھ دیں جو اپنے وطن اور مقدسات کی حفاظت کے لئے برسرپیکار ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ عرصے میں مقاومت کو حاصل ہونے والی کامیاییاں شہداء مخصوصا شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *