دہلی: ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسوم کی ادائیگی کو لے کر ٹریفک ایڈوائزری جاری، کئی راستے بند

سابق وزیر اعظم آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسوم کی ادائیگی کو لے کر 28 دسمبر(ہفتہ) کو دہلی کے کئی علاقوں میں ٹریفک پر اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ٹریفک نظام صحیح طریقے سے چلے، اس کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ آنجہانی ڈٓاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات کی ادائیگی صبح 11:45 بجے نگم بودھ گھاٹ پر ہوگی۔ اس میں مختلف ممالک کی معزز شخصیتات، وی آئی پی اور بڑی تعداد میں عام لوگ شریک ہونے والے ہیں۔

صحیح اور منظم عمل کو یقینی کرنے کے لیے کئی اہم ٹریفک ڈائیورزن کا اعلان کیا گیا ہے۔ مسافر ان ڈائیورزن پوائنٹس پر دھیان رکھیں تاکہ کسی طرح کی انہیں کوئی دقت نہ ہو۔ راجا رام کوہلی مارگ، راج گھاٹ ریڈ لائٹ، سگنیچر بریج اور یدھشٹر سیتو پر آخری رسوم میں شامل ہونے والے مہمانوں کی بھیڑ کی وجہ سے ان علاقوں میں ٹریفک ہونے کا امکان ہے۔ اس لیے صبح 7:00 بجے سے لے کر دوپہر 3:00 بجے تک کئی سڑکوں پر ٹریفک پابندیاں اور ضابطے نافذ رہیں گے۔ متاثر راستوں میں رِنگ روڈ (مہاتما گاندھی مارگ)، نشاد راج مارگ، بُلے وارڈ روڈ، ایس پی ایم مارگ، لوتھین روڈ اور نیتاجی سبھاش مارگ شامل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *