سماج وادی پارٹی کا مشن 2027 شروع، دادری میں اکھلیش یادو نے کیا راجا میہر کا مجسمہ نصب کرنے کا وعدہ

بتادیں کہ مغربی اتر پردیش کی 80-90 سیٹوں پر اس برادری کا خاصا اثر و رسوخ سمجھا جاتا ہے۔ مغربی اترپردیش کی کیرانہ، سہارنپور، بجنور، میرٹھ، گوتم بدھ نگر، باغپت اور امروہہ میں کبھی نہ کبھی گرجر برادری سے ایم پی رہ چکے ہیں۔ دادری کی ریلی کے بعد اکھلیش یادو 2027 میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے پرجوش اور مطمئن نظر آئے۔ اس سے پہلے اکھلیش یادو نے آئین کے مسئلے کو بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے جو گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس زیرقیادت عظیم اتحاد کی حلیف ایس پی کے لیے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوا تھا۔ اس ریلی سے یہ پیغام بھی دیا گیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے دوران اس مسئلے کو مزید پُزور طریقے سے اُٹھایا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *