امریکہ بے بس، آبنائے ہرمز ایران کے اختیار میں ہے، روبیو کا اعتراف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعتراف کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال میں واشنگٹن یکطرفہ طور پر یہ آبی گزرگاہ کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور اس کا انحصار براہ راست ایران کے فیصلے پر ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق روبیو سے ایک پریس بریفنگ کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا امریکہ عسکری کارروائی کے ذریعے آبنائے ہرمز میں ایران کے کنٹرول کو چیلنج کرسکتا ہے۔ وزیر خارجہ نے اس سوال کا براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ آبنائے ہرمز اسی وقت کھلے گا جب ایران بین الاقوامی شپنگ کے خلاف دھمکیاں ختم کرے۔ یہ فیصلہ بنیادی طور پر تہران کے ہاتھ میں ہے۔

مارکو روبیو کے اس بیان کو حالیہ خطے کی کشیدگی کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کا ایک کلیدی راستہ ہے۔

یہ بیان دراصل امریکی حکومت کی جانب سے پہلا واضح اعتراف ہے کہ خلیج فارس میں ایران کی بحری اور دفاعی برتری ایسی سطح پر پہنچ چکی ہے جسے واشنگٹن براہ راست چیلنج نہیں کرسکتا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *