[]
ایڈن گارڈن: ورلڈ کپ میں منگل کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے آسان فتح درج کی۔ اس میچ کے دوران اسٹیڈیم میں کچھ تماشائی فلسطین کی حمایت کرتے نظر آئے۔
تاہم پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ منگل کو ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تاہم پوچھ گچھ کے بعد سب کو چھوڑ دیا گیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔
پولیس کے مطابق چاروں افراد کو عارضی طورپر میدان تھانے میں حراست میں لیا گیا تھا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایاکہ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد چاروں نے میدان پولیس اسٹیشن چھوڑ دیا ہے۔ وہ بیلی، اقبال پور اور کرایا تھانہ علاقوں کے رہائشی ہیں۔ پولیس عہدیدار نے بتایاکہ ہم نے اسے گیٹ نمبر 6 اور بلاک جی ون کے قریب فلسطینی پرچم لہرانے پر حراست میں لیا تھا۔
پہلے تو ایڈن گارڈن میں تعینات پولیس عہدیدار سمجھ نہیں پائے کہ مظاہرین کیا کررہے ہیں۔ پھر حراست میں لیے جانے سے پہلے اس نے فلسطین کا پرچم لہرایا، لیکن کوئی نعرہ نہیں لگایا۔ پاکستان بنگلہ دیش میچ دیکھنے کیلئے آنے والے تماشائی اسٹینڈز میں فلسطینی جھنڈوں کے ساتھ نظر آئے۔
اسٹینڈز میں فلسطینی جھنڈوں کے ساتھ تماشائیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اب پوری دنیا سے فلسطین کی حمایت کی جارہی ہے۔ وائرل ویڈیو میچ کے دوران کی ہے