ایک سخت اور مشکل رات گزاری، نتن یاہو کا اعتراف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی کے شہروں عراد اور ڈیمونا پر ایران کے بھاری میزائل حملوں کے بعد صورتحال کو مشکل قرار دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق نیتن یاہو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے حالات میں اسرائیل اور اس کے مستقبل کے لیے ایک سخت رات گزر رہی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کو تمام محاذوں پر نشانہ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب عراد کے میئر نے بتایا کہ میزائل حملے کے بعد متاثرہ محلے سے تقریباً 150 خاندانوں کو منتقل کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عراد پر ہونے والے حملے میں اب تک 8 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 100 زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی چینل 14 نے اطلاع دی ہے کہ حملوں کے بعد اسرائیلی کابینہ ہنگامی صورتحال پر غور کے لیے ٹیلیفونک اجلاس منعقد کرے گی۔ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مقبوضہ علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *