
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات کے دعوے کے بعد ایران نے واضح کیا کہ واشنگٹن کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے۔
مہر نیوز نے ایرانی وزارت خارجہ کے حوالے سے خبر شائع کی کہ خطے کے بعض ممالک کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کے لیے کچھ اقدامات اور تجاویز پیش کی گئی ہیں، اور ان سب کے بارے میں ہمارا جواب واضح ہے کہ ہم وہ فریق نہیں ہیں جس نے اس جنگ کا آغاز کیا، اس لیے ایسی تمام درخواستیں واشنگٹن کو بھیجی جانی چاہئیں۔
پاکستانی نیوز چینل نے مذکورہ خبر کی غلط تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے تہران کی وزارت خارجہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کروانے کے لیے کوششیں ہورہی ہیں۔
مہر نیوز نے اس طرح کی کوئی خبر نہیں دی ہے۔
