الیکٹورل بانڈ: ’برسراقتدار پارٹی کو کیوں ملتا ہے سب سے زیادہ چندہ؟‘ چیف جسٹس چندرچوڑ کا سوال

[]

سیاسی پارٹیوں کو چندہ دینے والے کی جانکاری ظاہر نہ ہونے دینے کی دلیل کا بھی تشار مہتا نے جواب دیا۔ انھوں نے کہا کہ رازداری کا انتظام چندہ دینے والوں کے مفاد کو دیکھتے ہوئے رکھا گیا ہے۔ سیاسی پارٹی کو چندہ دینے والے بھی رازداری چاہتے ہیں، تاکہ دوسری پارٹی ان کے تئیں ناراضگی نہ رکھے۔ اس پر بنچ کے رکن جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ اس نظام میں جو رازداری ہے، وہ چنندہ ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کو برسراقتدار پارٹی کو چندہ دینے والے کی جانکاری نہیں مل پاتی، لیکن حکومت پتہ کر سکتی ہے کہ اپوزیشن پارٹی کو کس نے چندہ دیا۔ مہتا نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ حکومت کو بھی اس کی جانکاری نہیں ہوتی۔ اس معاملے میں بحث کل بھی جاری رہے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *