سعودی تیل تنصیبات پر حملے میں امارات ملوث ہے، عراقی مقاومت

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مزاحمتی تنظیموں کی رابطہ کونسل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے میں متحدہ عرب امارات کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رابطہ کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب حقائق اور شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر بمباری میں امارات کا ہاتھ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ نفرت انگیز اقدام اماراتی حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب کرتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ صہیونی۔امریکی گٹھ جوڑ کے سامنے مکمل طور پر سر تسلیم خم کیے ہوئے ہیں۔

مزاحمتی کونسل کے مطابق امارات اس کارروائی کے ذریعے عالمی رائے عامہ کو ان حریت پسند قوتوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے جو دشمن کی جارحانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *