اسرائیل میں ایران اور حزب اللہ کے حملوں کو چھپانے کے لیے میڈیا سنسرشپ، الجزیرہ کا انکشاف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ انگلش نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل میں جنگ کے آغاز سے ہی سخت میڈیا سنسرشپ نافذ ہے تاکہ ایران اور حزب اللہ کے حملوں سے متعلق معلومات عوام تک نہ پہنچ سکیں۔

الجزیرہ کے نامہ نگار کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل میں عملی طور پر میڈیا پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور تمام خبریں، تصاویر اور ویڈیوز اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔ کوئی بھی مواد شائع کرنے سے پہلے اسے فوجی حکام کی منظوری حاصل کرنا لازمی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پابندیاں صرف غیر ملکی میڈیا تک محدود نہیں بلکہ اسرائیلی صحافی بھی انہی قواعد کے پابند ہیں۔ اگر وہ کسی حملے یا نقصان کی تصویر یا ویڈیو جاری کرتے ہیں تو واضح طور پر لکھتے ہیں کہ یہ مواد اسرائیلی فوج کی منظوری کے بعد شائع کیا گیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اس سخت کنٹرول کا مقصد جنگ کے دوران ہونے والے حملوں اور نقصانات کی معلومات کو محدود رکھنا اور عوامی سطح پر ان کی تشہیر کو روکنا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *