حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی قیادت پر تبریک

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جبرل شیخ نعیم قاسم نے آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کو انقلاب اسلامی کے رہبر انتخاب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

اس پیغام میں انہوں نے زور دیا کہ یہ انتخاب امام خمینی اور امام سید علی خامنہ ای کی راہ کو جاری رکھنے کا باعث بنے گا۔ وہ راہ جو ایران کی آزادی، اسلامی وقار اور ظلم و بربریت کے خاتمے کے لئے طے ہوئی ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے اسلامی انقلاب سے حزب اللہ کے الهام لینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا حزب اللہ پہلے کی طرح نئے منتخب رہبر انقلاب کے ساتھ وفادار رہے گی اور مرکز مقاومت کی حمایت اور ظلم اور جارحیت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے شورائے عالی، قیادت اور مجاہدین کی جانب سے رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای دام ظلہ کے ساتھ بیعت کا اعلان کیا اور  ایران سمیت دنیا کے تمام مستضعفین کی آرزوئیں پوری ہونے کی دعا کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *