
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز آذربائجان کے علاقے نخجوان کے ہوائی اڈے پر ہونے والے مشکوک اور مبہم ڈرون حملے کے واقعے کے بعد باکو حکام نے عجلت میں اس کا الزام تہران پر عائد کردیا تھا۔ تاہم براہ راست نشر ہونے والی تصاویر اور جائے وقوعہ سے موصول ہونے والی رپورٹس سے اس دعوے کے برعکس ایک ناقابل تردید اور شرمناک حقائق سامنے آئے۔ ان تصاویر میں نخجوان ایئرپورٹ کے احاطے میں تباہ کیے گئے ڈرونوں کے ملبے اور باقیات دکھائی گئیں۔
یہ رپورٹ اور مناظر باکو ٹی وی نے نشر کیں جو آذربائیجانی حکومت کے قریب سمجھا جاتا ہے۔ چینل کی جاری کردہ واضح اور اعلی معیار کی تصاویر میں صاف نظر آتا ہے کہ ان ڈرونوں کے اہم حصوں پر “İstehsalat Birliyi” آذربائجانی زبان میں الفاظ کندہ تھے۔
اس سے واضح ہوتا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون دراصل خود جمہوریہ آذربائیجان کی فوجی صنعت کے بنے ہوئے تھے اور انہیں اسی ملک کے اندر سے اڑایا گیا تھا۔
