مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران پر قاتل امریکہ اور سفاک صہیونی حکومت کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کے تیسرے روز ایرانی مسلح افواج نے خطے میں موجود امریکی اور صہیونی دفاعی اور اقتصادی تنصیبات پر شدید حملے کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، آپریشن وعدہ صادق4 کے تحت سپاہ پاسداران انقلاب اور ایرانی آرمی نے مقبوضہ فلسطین، دوحہ، دبئی، ابوظہبی اور منامہ پر شدید میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔
شہداء کے خون کا ہر حال میں بدلہ لیا جائے گا، ایرانی مسلح افواج
ایرانی مسلح افواج نے چیف آف اسٹاف جنرل سید عبدالرحیم موسوی کی شہادت پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی نے اسلامی جمہوری ایران پر جارحیت کرکے دنیا کو اپنا اصلی چہرہ دکھادیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انقلاب اسلامی کے سپریم لیڈر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر امام خامنہ ای اور شہید جنرل موسوی سمیت تمام شہداء کے مقدس خون کا بدلہ لیا جائے گا۔
خطے میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کیے، ایرانی آرمی
اسلامی جمہوری ایران کی زمینی فوج نے کہا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زمینی فوج کے میزائل یونٹ نے کویت میں امریکی فوجی اڈے اور شمالی بحیرہ ہند میں امریکی جنگی کشتیوں پر 15 کروز میزائل داغے ہیں۔
امریکی ایف15 طیارہ مار گرایا، خاتم الانبیاء ڈیفنس سینٹر
ایرانی دفاعی مرکز قرارگاہ خاتم الانبیاء نے کہا ہے کہ کویت کی سرحد کے نزدیک ایک امریکی ایف15 جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔
اس سے پہلے ذرائع ابلاغ میں امریکی ایف15 طیارے کے گرنے کی ویڈیوز گردش کررہی تھیں۔ طیارے کے پائلٹ نے چھلانگ لگاکر زندگی بچالی۔
تہران کی فضاؤں میں ایرانی جنگی طیاروں کی مسلسل گشت
ایرانی فضائیہ کے طیارے تہران کی فضاؤں میں مسلسل گشت کررہے ہیں۔
صہیونی ڈرون ہرمس تباہ
ایرانی جنگی طیاروں نے بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیارے کو مارگرایا ہے۔
گذشتہ روز بھی ایرانی دفاعی نظام نے کئی ہرمس ڈرونز کو مار گرایا تھا۔
کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے، لاریجانی
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ لاریجانی نے کہا ہے کہ اس وقت امریکہ کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
اس سے پہلے الجزیرہ نے امریکی اخبار کے حوالے سے کہا تھا کہ ایرانی اعلی اہلکار واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کے لئے نئے سرے سے کوشش کررہے ہیں۔
