[]
کھمم اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار ٹی ناگیشور راؤ نے کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کی قیادت میں کھمم شہر کے محلہ قلعہ و باغ کا دورہ کیا واضح رہے کہ کھمم شہر کا محلہ قلعہ و باغ میں 100 فیصد مسلمانوں کی آبادی والا علاقہ ہے ٹی ناگیشور راؤ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے 40 سال سیاسی زندگی میں بہت سے نشیب وفراز میں نے دیکہا ہے میں ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے پیش پیش رہکر کام کیا آج متحدہ کھمم ضلع کی جو ترقی ہوی وہ صرف میری انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے جس سے کھمم ضلع کی عوام بخوبی واقف ہے
آج بی آر ایس پارٹی صرف جھوٹے وعدے کرتے ہوئے بالخصوص مسلمانوں کو ھتیلی میں جنت دکھا رھی ہے بی آر ایس پارٹی نے مسلمانوں کے ساتھ صرف دھوکہ کیا ہے کھمم کے رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے کھمم شہر کے مسلمانوں کو بے بیوقوف بناتے ہوئے دو مرتبہ کھمم شہر میں شادی خانہ کے سنگ بنیاد رکھا گیا مگر آج تک کوئ کام ندارد ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ آج کھمم شہر کے قلب میں جو شادی خانہ موجود ہے
یہ شادی خانہ چندرا بابو نائیڈو کے حکومت میں جب میں ریاستی وزیر عمارت و شوارع رہا اس وقت شادی خانہ تعمیر کیاگیا آج ھزاروں شادیاں اس ہوی اور ہورہی ہے اس وقت پی اجےکمار طفل مکتب تھے ٹی ناگیشور راؤ نے اقلیتوں سے اپیل کی ہے کہ آپ اس انتخابات میں کانگریس کو ووٹ دیکر کامیابی سے ہم کنار کریں
کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد کھمم شہر میں مسلمانوں کے جو بھی مسائل ہے انھے جنگی خطوط پر حل کیا جائے گا اور میں 24 گھنٹے کھمم ضلع کی عوام کے لیے اور بالخصوص کھمم شہر کے مسلمانوں کے مسائل کے لیے دستیاب رہونگا ٹی ناگیشور راؤ کے کھمم کے محلہ قلعہ و باغ کے دورے کے موقع پر عوام کا ہجوم امڑ پڑا