فلسطینی مجاہدین جنگی آپریشنز اور ہتھیار سازی میں خودکفیل ہیں، جنرل باقری

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے کہا کہ مجاہدین ہتھیار بھی خود بناتے ہیں اور اسرائیل کے خلاف اپنی کارروائیاں خود پلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم نے 75 سال قبل ایک ظالمانہ قبضے کے نتیجے میں اپنی سرزمین کھو دی۔ الاقصیٰ طوفان آپریشن صیہونیوں کے ظلم و ستم اور قتل و غارت گری کا نتیجہ تھا۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے مزید کہا کہ اگر صیہونی ایک سال تک بھی غزہ پر بمباری جاری رکھتے ہیں تو پھر بھی وہ یہ جنگ ہار جائیں گے۔ ہسپتالوں اور ایمبولینسوں پر حملے اور بے گھر افراد اور خواتین اور بچوں پر فضائی بمباری فتح کی علامت نہیں ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے اپنی مزاحمتی جدوجہد کا آغاز پتھروں سے کیا جسے آج وہ راکٹوں اور ٹینک شکن ہتھیاروں سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور غیر فعال دفاع پر توجہ فلسطینی مجاہدین کی فتح کی ایک اہم وجہ ہے۔

انہوں نے کہا اطلاع ہے کہ مجاہدین نے شمالی غزہ میں 400 کلومیٹر سے زائد فاصلے کی گہری سرنگیں بنا رکھی ہیں جن سے بعض اوقات گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں آسانی سے گزر جاتی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *