خطباتِ امیرالمومنینؑ اور عصرِ حاضر کے فکری و اخلاقی مسائل

 

6/ فروری (پریس نوٹ) کل ہند نہج البلاغہ سوسائٹی کا سمینار بعنوان اصلاح معاشرہ آج یہاں تلگو یونیورسٹی نامپلی حیدرآباد میں شاندار پیمانہ پر انعقاد عمل آیا۔ جناب قاری ستار کی قرات کلام پاک سے سمینار کا آغاز ہوا جناب سید علی طاہر عابدی کی نظامت میں مہمان مقررین نے عنوان کے حوالے سے مخاطب کیا اور شاہ نواز مرزا نے نظم پیش کی۔ صدرنشین کل ہند نہج البلاغہ سوسائٹی ڈاکٹر شوکت علی مرزا نے ابتداً خیر مقدمی و تعارفی تقریر کرتے ہوئے سوسائٹی کے قیام اور سفر پر مختصر مگر جامع تقریر کے ساتھ موجودہ معاشرہ اور عالمی حالات و مسائل کو خطباتِ امیر المومنین حضرت علیؑ کی روشنی میں حل کرنے کے راستوں کا حوالہ پیش کیا۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر علی خان محمودآباد (پروفیسر اشوکا یونیورسٹی) نے نہج البلاغہ کی روشنی جدید علمی ترقی کی امکانات کے حوالے پیش کرتے ہوئے اصلاحِ معاشرہ کا حل بتایا۔ حجتہ الاسلام مولانا آغا مجاہد نے اپنی تقریر میں حضرت علیؑ کی علمی برتری اور خدا کے آگے اپنے آپ کی خود سپردگی کے ساتھ معاشرہ میں بلا لحاظ مذہب و ملت انسانی حقوق و مساوات اور قیام عدل و انصاف کو حضرت علی کا مقصد قرار دیتے ہوئے معاشرے کو ان تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ محترمہ سارہ میتھوز سماجی جہدکار، جناب افتخار حسین (فیض عام ٹرسٹ) اور دیگر نے عنوان کے تحت اپنی تقاریر میں ان مجموعی خیالات کا اظہار کیا کہ آج مسلمانانِ عالم کو درپیش مسائل کے چیلینج سے نپٹ کیلئے حضرت علی تعلیمات کو ناگزیر قرار دیا۔ سمینار میں بلا لحاظ مذہب و ملت دانشوران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آخر میں ناظم سمینار سید علی طاہر عابدی کے ہدیہ تشکر پر اختتام عمل ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *