منریگا کے تحفظ تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، نیا قانون واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر جدوجہد ہوگی: ملکارجن کھڑگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے منریگا سے متعلق حکومت کے اقدامات کو دیہی ہندوستان کے غریبوں، مزدوروں اور کمزور طبقات کے خلاف سنگین سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک منریگا کو اس کی اصل شکل میں بحال نہیں کیا جاتا اور نیا قانون واپس نہیں لیا جاتا، تب تک کانگریس کی جدوجہد جاری رہے گی۔ وہ دہلی کے جواہر بھون میں منعقد نیشنل منریگا ورکرز کنوینشن سے خطاب کر رہے تھے۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ لڑائی وقتی احتجاج، نعرے بازی یا ایک دن کے مظاہرے کی نہیں بلکہ ایک طویل اور فیصلہ کن جدوجہد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منریگا کو ختم کرنا یا اس کی جگہ نیا قانون نافذ کرنا دیہی غریبوں کو دوبارہ معاشی غلامی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منریگا صرف ایک روزگار اسکیم نہیں بلکہ باعزت زندگی، سماجی تحفظ اور گرام سوراج کے نظریے سے جڑی ہوئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *