مغربی بنگال: ایس آئی آر کے خلاف احتجاج، بی ڈی او دفتر میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی، سماعت کے لیے بلائے گئے افراد کا شدید ردعمل

پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح چاکولیا کے کہٹا علاقے میں مظاہرین نے ریاستی شاہراہ کو بند کر دیا، جس کے باعث آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی اور طویل جام لگ گیا۔ مظاہرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا اور صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ اسی دوران بی ڈی او دفتر میں ہنگامہ آرائی کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کی۔

بی ڈی او کی جانب سے چاکولیا پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے نو بجے کے قریب قریب تین سو افراد نے دفتر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی، تاہم ہجوم کے دباؤ کے باعث صورتحال قابو سے باہر ہو گئی۔ الزام ہے کہ مظاہرین دفتر میں گھس گئے اور وہاں موجود الیکٹرانک آلات، کرسیاں، میزیں اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا، جبکہ اہم سرکاری دستاویزات بھی پھاڑ دی گئیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *