[]
نئی دہلی _ 25 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) اسرائیل اور حماس کی جنگ پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فلسطینی علاقے پر دراندازی کی اطلاعات کے درمیان لبنان میں مقیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حماس کے نائب سربراہ صالح العروری اور اسلامی جہاد کے سربراہ زیاد ال سے ملاقات کی۔ – بیروت میں حزب اللہ کے المنار ٹی وی کے مطابق، تینوں نے غزہ میں ’مزاحمت کے ذریعہ حقیقی فتح حاصل کرنے‘ کے لیے اپنے مزید اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد ایک مختصر بیان میں ان قائدین نے ‘غزہ اور فلسطین میں مزاحمت کے لیے حقیقی فتح’ حاصل کرنے اور اسرائیل کی ‘غزہ اور مغربی کنارے میں ہمارے مظلوم اور ثابت قدم لوگوں کے خلاف غدار اور وحشیانہ جارحیت’ کو روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔